5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لاہورمیں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات، غربت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہورپریس کلب کے باہرکئے گئے مظاہرے میں شرکا نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور خود کشیوں کے واقعات روکنے کے لیے نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری انواراخترایڈووکیٹ نے کہا کہ غربت، مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے عوام خودکشیاں کر رہے ہیں،لیکن حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ خود کشیوں کی اصل وجہ کمزور معاشی پالیسیاں ہیں۔