تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حالات انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں، منور حسن

جنگ نیوز -
فیصل آباد…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ حالات انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں عوام انقلاب کے ساتھ ساتھ انتخابات کی بھی تیاری کریں۔فیصل آباد میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کے بعد بیرون چینوٹ بازار میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ ڈرون حملوں اور فوجی آپریشن کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور آپریشن کا فائدہ صرف امریکہ کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اگر اپریشن ہوا تو ملک بھر میں دہشت گردی کی جاری لہر میں اضافہ ہو جائے گا۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ انقلاب دروازے پر دستک دے رہا ہے ،عوام انتخاب کی تیاری بھی کریں اور انقلاب کی تیاری بھی کی جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.