تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں،اوباما

جنگ نیوز -
ٹورنٹو ... صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ افغانستان میں لڑی جارہی ہے۔ وہاں اگلے سال سے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنا شروع کردیں گے۔ مگر پیک اَپ نہیں کررہے۔ افغان مسئلے کا بالآخر سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ اس لیے صدر کرزئی کے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس سال کے آخر میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ اور عسکری، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر خرابیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کرزئی کی جانب سے مفاہمت کی کوششیں مثبت قدم ہے۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ عراق کی طرح افغانستان میں بھی بہرحال سیاسی حل کی طرف جانا ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے جہاں سے وہ ہم پر حملے کرتے پھریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ القاعدہ کے افراد پاک افغان سرحد پر موجود ہیں۔ اور تنظیم کافی کمزور ہوچکی ہے۔ اوباما نے کہا کہ افغانستان پر قبضہ کرنے نہیں آئے بلکہ اسکا استحکام چاہتے ہیں۔ اور اسے اپنے پیروں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔نیوز کانفرنس سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز کو جلد سیکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ افغانستان سے فوج کا انخلا شروع ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.