تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مائیکل جیکسن کی پہلی برسی پر یادگار اشیا نیلامی کیلئے پیش

جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... مائیکل جیکسن کی پہلی برسی پر ان کے زیر استعمال رہنے والی یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش کی گئیں ۔آنجہانی پاپ اسٹار کا مشہور دستانہ ایک لاکھ92 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ۔ لاس اینجلس کے پلینٹ ہالی وڈ ریزورٹ اینڈ کیسینو میں جولیا آکشن ہاؤس نے مائیکل جیکسن کے زیر استعمال رہنے والی تقریباًٍ 2سو اشیا نیلامی کے لیے پیش کیں ان میں پاپ اسٹارکا مشہورزمانہ دستانہ ، پوسٹرز ، ایوارڈز اوران کے دستخط شدہ البمز سمیت دیگر یادگار اشیا شامل تھیں۔ اس موقع پر لاس اینجلس کی ایک خاتون مداح نے مائیکل جیکسن کا مشہور جواہرات سے جڑا سفید رنگ کا دستانہ ایک لاکھ 92 ہزار ڈالر میں خرید لیا ۔ یہ دستانہ کنگ آف پاپ نے 1984 کے وکٹری ٹور میں پہنا تھا جبکہ مقبول ترین گیت بیٹ اٹ کی عکس بندی کے دوران پہنی گئی ٹی شرٹ ایک لاکھ 32ہزار ڈالر ، دو جیکٹس ایک لاکھ ڈالر اور مون واک رقص کے دوران پہنے گئے اوریجنل سن گلاسز ساڑھے27 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.