تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل 29جون کی شام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب،بالائی خیبر پختون خوا،گلگت بلتستان اور کشمیرکے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں جو دو روز تک جاری رہیں گی،جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں اگلے24سے 36 گھنٹوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوجولائی سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی ملک میں پہنچنے کا امکان ہے،جس کے تحت 3سے4 روز تک ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارشیں متوقع ہیں ، محکمے نے آج بھی اسلام آباد،راولپنڈی،کشمیر،گلگت و بلتستان،گوجرانوالا اور ہزارہ ڈویژنوں میں چند ایک مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،تاہم کاشت کاری کے اکثرعلاقوں میں آج بارش کا امکان نہیں ہے،اتوار کی شام گوجرانوالا،گجرات،سیالکوٹ اور کامونکی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی،جبکہ لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بادل چھا جانے سے موسم قدرے بہتر ہو گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.