5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پانی سے ڈرنے کی بات کو غلط ثابت کرنے والا بن مانس7سالہ سوریا
جنگ نیوز -
کولمبیا…سی ایم ڈی…بن مانسوں کے بارے میں ایک غلط روایت قائم ہے کہ وہ پانی سے ڈرتے ہیں اور اسی لیے پانی میں جانے سے گریز کرتے ہیں۔امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے7سالہ بن مانس سوریا نے اپنے قبیلے سے تعلق رکھنے والے جانوروں سے منسوب اس روایت کو غلط ثابت کرتے ہوئے تیراکی سیکھنے کی تربیت حاصل کی۔تربیتی نگرانMoksha Bybeeکی مدد سے سوریا نے67فٹ لمبے پول میں20فٹ تک سوئمنگ اور ڈائیونگ کرنے کا مظاہرہ کیا۔سوریا کی تربیتی نگران کا کہنا ہے کہ سوریا کو پانی میں موج مستی کرنے کا بہت شوق ہے اور اس نے صرف تین ہفتے کے اندر تیراکی کرنا سیکھ لی ہے۔