تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلامی معاشی نظام معاشرے سے دہشتگردی ختم کر سکتا ہے،ڈاکٹر عشرت

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ روایتی بینکاری وسائل کی منصفانہ تقسیم میں ناکام رہی ہے اور یہ کہ اسلامی معاشی نظام معاشرے سے محرومی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتا ہے۔کراچی میں اسلامی بینکاری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشی نظام کو اپنانے سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور غربت کو مٹانے میں بھی مدد ملے گی،جیسا کہ یہ صورتحال مغربی معاشی نظام میں ممکن نظر نہیں آتی ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں جو کہ سود کی وجہ سے روایتی بینکاری استعمال نہیں کرتے تھے اور اب ہمیں اسلامی نظام کے ذریعے لوگوں کے معاشی حالات بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.