تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیالکوٹ: جمعیت اہلحدیث کے رکن کی گرفتاری پراحتجاج

جنگ نیوز -
سیالکوٹ: جمعیت اہلحدیث کے رکن کی گرفتاری پراحتجاج

سیالکوٹ…سیالکوٹ میں جمعیت اہلحدیث کے رکن قاری عبدالجبار شاکر کی گرفتاری پر تنظیم کے کارکنوں نے تھانہ کینٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیل کے مطابق جمعیت اہلحدیث کے رکن قاری عبدالجبار کو نیکاپورہ مینار والی مسجد کے باہر سے اس وقت پولیس نے گرفتار کیا جب وہ جب وہ درس دینے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق قاری عبدالجبار شاکر کو متنازعہ شخصیت ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیاتھا۔تاہم قاری عبدالجبار کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر تنظیم کے کارکن تھانی کینٹ پہنچ گئے اور ان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس کے نتیجے میں بعدازاں قاری عبدالجبار کو پولیس نے رہا کر دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.