تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت: کیرالا میں ہاتھی بپھر گیا ، تین گاڑیاں تباہ کر دیں

جنگ نیوز -
بھارت: کیرالا میں ہاتھی بپھر گیا ، تین گاڑیاں تباہ کر دیں

تھر تسر…بھارتی ریاست کیرالا میں سالانہ ہاتھی میلہ کے دوران ایک ہاتھی بپھر گیا اوربے قابو ہو کر شہر کی سڑکوں پر نکلا اور سامنے آنے والی تین گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا ۔ ریاست کیرالا کے شہر تھرتسر میں ملیے کے اختتام پر ہاتھیوں کو اپنے گھر لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ودک کمان تھن کرشنا نامی ہاتھی کو فٹ بال لگا۔ہاتھی کو غصہ آیا اور وہ بے قابو ہو کر شہر کی سڑک پر نکل آیا اور راستے میں سامنے آنے والی دو کاروں سمیت تین گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا اور قابو کرنے کے لئے آنے والے مقامی افراد پر بھی حملہ کیا اور ٹھوکریں ماری ۔آخرکار محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے ناراض ہاتھی کو قابو کرنے کے لئے بے ہوشی کی انجکشن لگائی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.