تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: کھاردار میں فائرنگ ،نوجوان ہلاک، کورنگی سے لاش برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…کراچی کے علاقے کھاردار میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔جبکہ کورنگی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق کھارادار میں واقع میمن سوسائٹی میں جماعت خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ کاشف نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں کورنگی کی گلزار کالونی سے ایک پچپن سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش تین دن پرانی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.