5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں دیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز کے حصول کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ سندھ سے مشترکہ مفادات کونسل کے رکن سید نوید قمر، بلوچستان کے رکن ہمایوں عزیز کرد، خیبرپختونخوا کے رکن ارباب عالمگیر اپنے اپنے صوبوں کی نمایندگی کریں گے جبکہ وزیراعظم گیلانی اجلاس میں پنجاب کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ وہ مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق عالمی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کے بعد اس اہم ترین منصوبے کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا تھا۔