تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین:کوئلے کی کان میں حادثہ،28کان کن ہلاک

جنگ نیوز -
یک ہنگ…چین میں کوئلہ کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 28 کان کن ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صوبہ شانگزی کے شہر ینک ہنگ میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا جس کے باعث 28 کان کن ہلاک ہو گئے۔مقامی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کان میں نصب بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی اوراندرموجودکان کن جھلس کر ہلاک ہو ئے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں کوئلے کی کانوں کے محتلف حادثات میں 2631 کان کن ہلاک ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.