5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سابق حسینہ عالم پریانکاچوپڑا آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ کی شوخ اداکارہ پریانکاچوپڑا آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ تھائی لینڈ کے ایک جزیرے میں منائیں گی۔18 جولائی 1980 کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں آنکھ کھولنے والی خوبصورت اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغازماڈلنگ سے کیااور دیکھتے ہی دیکھتے 2000میں حسینہ عالم کا تاج اپنے سرپر سجالیا، جس کے بعد انھوں نے فلمی دنیا کارخ کیا اور 2002میں تامل فلم تھامی زان سے بالی وڈ میں قدم رکھ دیا۔ پریانکا نے سپراسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتک روشن، اکشے کمار، بوبی دیول سمیت کئی اداکاروں کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی مقبول فلموں میں اعتراض، انداز،ڈون،کرش، سلام عشق، کمینے اور فیشن شامل ہیں۔پریانکا نے کئی فلموں میں بہترین اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ۔ سابق حسینہ عالم آج اپنا جنم دن تھائی لینڈ کے Phuket جزیرے میں اپنی چھ سہیلیوں کے ساتھ منائیں گی۔