5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی:فورسز کی کارروائی،12شدت پسند ہلاک،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وسطی اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی ۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے، جب کہ 12 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کے آپریشن میں اب تک 1500 سے زائد شدت پسند ہلاک اور تربیتی مراکز سمیت 190 ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔