تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیصل آباد:پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید،3ڈاکو ہلاک

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں راہ گیروں کو ناکا لگا کر لوٹنے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید اور تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ آٹھ ڈاکو تھانا صدر کے علاقے میں ایک سڑک پر ناکا لگا کر گاڑیوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک پولیس کانسٹیبل شہزاد موقع پر ہی شہید ہوگیا ،جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ڈاکو مارے گئے اور پانچ ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کا م یاب ہوگئے ۔ڈاکوؤں کی لاشوں کو پولیس نے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا تاہم ابھی تک کسی بھی ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.