5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت سری لنکا سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج گال میں کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
گال…سری لنکا اوربھارت کے درمیان سیریز کاپہلا ٹیسٹ گال میں کھیلاجارہاہے، یہ مرلی دھرن کے کیریر کاآخری ٹیسٹ میچ ہے ۔گال میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔یہ میچ چیمپین آف اسپنرمرلی دھرن کے کیریرکاآخری ٹیسٹ میچ ہے۔اسی مناسبت سے ٹاس کے لیے خصوصی طورپرتیار کیاگیا سونے کاسکہ استعمال کیاگیا جس کے ایک طرف مرلی دھرن کی تصویر بنی ہوئی ہے۔بھارت اورسری لنکا کے درمیان سیریز تین ٹیسٹ پرمشتمل ہے۔دوسرا ٹیسٹ 26 جولائی اورتیسرا ٹیسٹ تین اگست سے کھیلاجائے گا۔