تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مشہور پینٹنگ ’مونا لیزا‘ کی تکنیک کو سمجھنے کے لیے ایکسرے کا استعمال

جنگ نیوز -
روم…شہرہ  آفاق مصور لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا کے ایکسرے کے ذریعے ڈوانچی کی مصوری کی تکنیک کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ماہرین نے ڈاونچی کی مونا لیزا نامی اس مشہور زمانہ تصویر کے علاوہ 6مزید پینٹنگز کا جائزہ بھی لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈاونچی کے کام کرنے کی تکنیک خاص طور پر مونالیزا کی تکنیک میں استعمال ہونے والی تکنیک ” سفو ماتو“ (Sfumato)کو کسی حد سمجھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈاونچی کی تصاویر پر برش یا انگلیوں کا کوئی نشان نظر نہیں آتااور تحقیق سے یہ پتا چلتا ہے کہ ڈاونچی اپنی تصاویر پرمختلف تہہ نہیں لگاتے تھے۔ ان تصاویر کے ایکسرے کے ذریعے رنگوں کی ان تہوں کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.