تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

روزانہ مراقبے سے ذہنی سکون اور ارتکاز توجہ کا حصول ہوتا ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ماہرین طب نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ روزانہ مراقبہ کرنے سے جہاں زندگی پر امن ہو جاتی ہے وہاں ارتکاز توجہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کی پروفیسر کتھیرائن میکلین اور ساتھی ایڈوائزر کلیفورڈ سورن کی مشترکہ تحقیق میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والے 30 مراقبہ کرنے والوں کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے دوران بدھ سکالر بی ایلاٹن والیس نے رہنمائی فراہم کی۔ تحقیق میں شامل مراقبہ کرنے والوں کو ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا تھا۔ کمپیوٹر سکرین پر 5 مختلف تصویریں دکھا کر ان کی پہچان اور بصری توجہ کو مشینوں کے ذریعہ ناپا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ مراقبہ کرنے والے لوگوں نے مراقبہ نہ کرنے والوں کی نسبت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس تحقیق کے مکمل نتائج اور طریقہ کار کو جریدے ''سائیکالوجیکل سائنس'' نے شائع کیا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.