5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کل ویت نام میں شروع ہو رہا ہے
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل سے ویت نام میں شروع ہورہا ہے ۔ اجلاس میں فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت اور غزہ کی ناکابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ہنوئی میں ہونے والے آسیان وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس پانچ روز تک جاری رہے گا ۔ اجلاس میں غزہ کے محصور عوام کیلئے امداد کی بِلارکاوٹ ترسیل یقینی بنانے اور فلسطین اسرائیل امن بات چیت کی بحالی پر زور دیا جائے گا ۔ آسیان کے وزرائے خارجہ اکتیس مئی کو امداد لے کر غزہ جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت بھی کریں گے ۔ اجلاس میں دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔