تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اسٹیل مل،خورد برد کے الزام میں چار صنعت کار گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان اسٹیل مل میں لوہے کی خریداری میں خورد برد کے الزام کے تحت چار صنعت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں، جب کہ ری رولنگ مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ریکوری دکھانے کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کرپشن کیس میں چار افراد کوگرفتار کیا ہے۔ ادھر ری رولنگ مل ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عصمت پرویز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ریکوری دکھانے کے لیے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، ری رولنگ مل ایسوسی ایشن کنزیومر ڈیلر ہے ناجائزنفع نہیں کما سکتی۔ انہوں نے کہا پاکستان اسٹیل نے کبھی ہماری ضروریات کے مطابق مال نہیں دیا اور ہمارے خلاف کارروائی بندنہ ہوئی توعدالت سے رجوع کریں گے۔ ری رولنگ مل ایسوسی ایشن کے ارکان نے کبھی غیرقانونی فائدہ نہیں اٹھایا، تاہم کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ عصمت پرویز کا کہنا تھا کہ چیرمین پاکستان اسٹیل تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور یہ کہ ہم کل پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.