تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان،گرمی میں مسلسل اضافہ،درجہ حرارت48سینٹی گریڈ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں گرمی بڑھتی جارہی ہے ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ، دالبندین میں 47.8 ، ژوب میں 38.5 ، بارکھان میں 38.3 ، سبی میں 44.5 ، قلات میں 37، خضدار میں 38.5 ، لسبیلہ میں 42.5 ، پنجگور میں 42 ، پسنی اور جیوانی میں 32.5 ، گوادر میں 33 اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مکران ، کوئٹہ ڈویژن ، ژوب ،قلات اور سبی میں موسم ابرالود رہنے جبکہ نصیر آباد ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.