5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اورہالینڈ کے درمیان دوسرا ہاکی میچ آج کھیلاجائے گا
جنگ نیوز -
ایمسٹریڈم…پاکستان اورہالینڈ کے درمیان دوسرا ہاکی میچ آج کھیلاجائے گا، دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ہالینڈ کو پہلے میچ میں 1-4سے شکست دی۔آج قومی ٹیم ہالینڈ کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کاکہناہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور انہیں امید ہے کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم مثبت نتائج دے گی۔دورہ یورپ میں پاکستان نے اب تک چارمیچ کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے اوردو برابر رہے۔