تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومتی رٹ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،آئی جی بلوچستان

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی رٹ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال کے زیر صدرات کوئٹہ کے پولیس حکام کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جیز،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس کو امن وامان کی بحالی کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت کی کہ بی این پی کے رہنما حبیب جالب بلوچ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال نے طوغی روڈ پر قائد آباد تھانے کے قریب دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار برہمی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.