تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نیوکراچی تھانہ اجمیر نگری کی حدود میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد19سالہ اشفاق اور21سالہ ارشاد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں،دونوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعے کی تفتیش کرررہی ہے۔ لیاری کھڈامارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ کاشف زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.