5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن،45مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . . پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے سرچ آپریشن کے دوران مزید45 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق آپریشن پشاور کے نواحی علاقوں متھرا، خزانہ اور داودزئی میں کیاگیا۔ جس دوران45 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔ جس میں 2 کلاشنکوف،8 رائفل، 7 پستول اور107 کارتوس شامل ہیں۔ گذشتہ کئی روز سے جاری آپریشن میں اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔