5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کھوسہ
جنگ نیوز -
کامونکی . . . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لوگوں میں پیسے بانٹے جارہے ہیں۔کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سردارذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ پولیس کودہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت دلوائی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں روس سے مدد لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس نہ تو وہ اسلحہ ہے ،جو دہشت گردوں کے پاس ہے اور نہ ہی دہشت گردی سے نمٹنے کی انہیں تربیت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے حکومت جدید اسلحہ خریدرہی ہے۔