5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زیادتی کے ملزم ڈاکٹر عبدالجبار میمن کوپولیس نے تحویل میں لے لیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . جناح اسپتال کراچی میں نرس کے ساتھ زیادتی کے ملزم ڈاکٹر عبدالجبار میمن کو نجی اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ ملزم نے اب تک پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا ہے جس کا جواز طبیعت کی خرابی بیان کرتا ہے ۔ واقعے کے ملزم ڈاکٹر جبار میمن کو وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد ملازمت سے برطرف کرچکے ہیں جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔واضح رہے کہ تیرہ جولائی کو جناح اسپتال کے ڈاکٹرز میس کی عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ نمبر اکسٹھ F سے متاثرہ نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرنیچے پھینک دیا گیا تھا۔