تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق : فوجی اڈے پر خودکش حملہ،43 افراد ہلاک،40 زخمی

جنگ نیوز -
بغداد . . . . . . عراق میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں43 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ خودکش بمبار نے بغداد کے مغربی نواحی علاقےAl-Balassim میں آرمی بیس کے مرکزی داخلی راستے پر دھماکا کیا ۔ حملے کے وقت وہاں حکومت نواز ملیشیا کے اہلکاروں کا ہجوم تھا جو تنخواہیں لینے آئے تھے ۔ دھماکے میں43 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ وزارت دفاع کے عہدے دار نے بھی مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.