تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان کا بھارت کو افغانستان تک زمینی راہداری دینے سے انکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . پاکستان نے بھارت کو افغانستان تک زمینی راہداری دینے سے انکار کر دیا ہے،جبکہ وزیر تجارت امین فہیم نے کہا ہے کہپاکستان نے افغانستان کو راہداری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اسلام آباد میں منعقد پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے سربراہ حمایت اللہ نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت بھارت کو افغانستان تک زمینی راہداری نہیں دے سکتے بھارت صرف فضائی یا بحری راستہ استعمال کر سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.