تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا میں خود کش دھماکاایک شخص جاں بحق،مزیدہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا کے بلاک19میں امام بارگا میں زوردار دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور18افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکاسرگودھا کے بلاک19 میں واقع امام بارگاہ میں مغرب کی آذان کے دوران ہوا جسے خود کش حملہ کہا جارہا ہے تاہم ابھی سرکاری ذرائع سے خود کش دھماکے کی تصدیق نہیں ہو ئی۔وقوع کے وقت سیکیورٹی کے خاص انتظامات نہیں تھے ،دھماکے کے وقت دو سو سے زائد افراد مسجد میں موجود تھے۔واقعے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد ٹریفک جام ہو گیا ۔دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔18شدید زخمیوں کو قریب ہی واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.