5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ :سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق موسی کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد طالب شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔