تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہورمیں کرایہ داروں کیخلاف سرچ آپریشن جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں پولیس کو پیشگی اطلاع دیئے بغیررہائش اختیار کرنے والے کرائے داروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔گڑھی شاہو کے علاقے میں پولیس نے کرائے داروں کے کوائف چیک کیے،ہاسٹلزمیں بیچلرز کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی جس پر لوگوں تشویش کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، بغیر وارنٹ تلاشی کا اختیار پولیس کو کس نے دیاہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ۔ قانون انہیں مشتبہ افراد کی تلاشی کی اجازت دیتا ہے ، سرچ آپریشن ان کرائے داروں کے لیے ہے جو دوسرے شہروں سے آ کر لاہور کے گنجان علاقوں میں مقیم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.