5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہیلری کلنٹن کی صدر زرداری اوروزیر اعظم گیلانی سے ملاقاتیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی سے ملاقاتوں میں یقین دلایا ہے کہ امریکا پاکستان کی توانائی اورپانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اضافی مدد کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک مذاکرات،باہمی تعلقات،علاقائی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کے لئے امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر زرداری نے کہا کہ پاک امریاک اسٹرٹیجک مزاکرات کو نتیجہ خیز ہونا چاہیے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے مسئلے کو ترجیح دی جائے ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں ڈرون حملوں،متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو،کولیشن سپورٹ فنڈز کی بروقت فراہمی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا صدر نے کہا کہ طویل المعیاد سیاسی اور اسٹرٹیجک تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے بھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جس کی عدم موجودگی میں ٹینشن اور خدشات بڑھتے ہیں دہشت گردی کے واقعات سے امن عمل کے لیے مذاکرات کو متاثر نہیں ہونا چاہے صدرنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور افغان اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں سے عسکریت پسندی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو نقصان ہوتا ہے ڈرون ٹیکنالوی فراہم کی جائے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی وزیر خارجہ سے گفت گو میں کہا کہ توقع ہے کہ کل کے پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات نتیجہ خیز اور مثبت ہوں گے انہوں نے صدر اوبامہ مستقبل قریب میں پاکستان دورے کی دعوت دی اور کہا ان کے دورے سے پاکستان کی جمہوری قوتوں اور باہمی تعلقات کو مضبوطی ملے گی وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور اعمتاد میں اضافے کے لئے پبلک ڈپلومیسی ضروری ہے پانی کے ذخائر کی تعمیر اور بجلی پیدا کرنے میں امریکا مدد کرے وزیر اعظم نے کہاکہ ٹوکیو میں فرینڈ آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ زیادہ تر وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کے تعلقات چاہتے ہیں اور بایمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ طویل المعیاد اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے کہاکہ وہ کل پاکستان کی توانائی اور پانی کے شعبے میں مدد کے لیے خصوصی اعلان کریں گی ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر اوبامہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت پہنچاوں گی ان کی دورے کی تاریخ سفارتی چینلز سے طے کی جائے گی ۔