تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا:امام بارگاہ میں خودکش دھماکا،ایک جاں بحق،20 زخمی

جنگ نیوز -
سرگودھا …سرگودھا کے علاقے بلاک انیس میں امام بارگاہ دارالعلوم کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے بلاک انیس میں واقع امام بارگاہ دارالعلوم میں نماز مغربین کے دوران نامعلوم حملہ آور نے امام بارگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو گیٹ پر موجود رضاکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی اس دوران حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بیس کے قریب زخمی ہوئے۔دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں پر تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.