5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک افغان ٹرانزٹ معاہدہ بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیاگیا، منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ معاہدہ امریکی دباؤ پر بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے افغان ٹرانزٹ معاہدے کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور اسکی آڑ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اسلحہ افغانستان بھیجا جائے گا اور را کے ایجنٹ پاکستان میں داخل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ ہالبروک اور ہیلری کلنٹن کی پاکستان آمد بے مقصد نہیں اور یہ معاہدہ انہی کے دباؤ پر ہوا ہے۔