5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مشترکہ مفادات کونسل میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی متفقہ منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مشترکہ مفادات کونسل نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی متفقہ منظوری دے دی۔مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیر اعظم گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سندھ سے سید نوید قمر، بلوچستان سے ممبر ہمایوں عزیز کرد اور مشیر بین الصوبائی رابطہ میاں رضا ربانی شریک ہیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیامیر بھاشا ڈیم2019 میں مکمل ہوگا ڈیم کی تکمیل سے6.4 ملین ایکٹر فٹ پانی اور4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ڈیم آٹھ سالوں میں اپنی تعمیر کے اخراجات پورے کرلے گاوزیر اعظم نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی مشترکہ مفادات کونسل میں متفقہ منظوری ملک کی ترقی کے لئے مثبت سگنل ہے انہوں نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ تھر کول منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے انفراسٹکچر کی تعمیر کے لیے اسکیم بنائی جائے جبکہ وزارت ریلوے کواگلے اجلاس میں ریلوے کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی بریفنگ دینے اور اسٹیٹکس ڈویژن کو مردم شماری کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دینے کی ہدایت کی رضا ربانی نے اجلاس کو18وین ترمیم پر عمل درآمد کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی وزیر اعظم نے نیپرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے4 وزرا کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانی کے مسئلے کو مفاہمت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔