تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت: دو ٹرینوں میں تصادم ،70افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جنگ نیوز -
کولکتہ . .. .. . .. . . بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دو ٹرینوں میں تصادم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ستر افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔حادثہ سینتھیا اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں ایک چلتی ہوئی ٹرین رکی ہوئی ٹرین سے ٹکراگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ امدادی ٹرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دو بجے پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں دو گھنٹے تاخیر سے شروع کی گئیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اُتربانگا ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی وِنانچل ایکسپریس سے ٹکراگئی۔ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ستر افراد کے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.