5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سرگودھا :خودکش دھماکا کے بعد ضلع بھر میں مشتبہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن
جنگ نیوز -
سرگودھا . . . .. .. .سرگودھا خودکش دھماکے کے بعد ضلع بھرمیں پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیاہے۔جبکہ واقعے کے سوگ میں آج تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع کردیاگیاہے۔ڈی آئی جی سرگودھامیاں جاوید اسلام کے مطابق بلاک انیس میں واقع امام بارگاہ دارالعلوم میں نماز مغربین کے دوران نامعلوم حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم امام بارگاہ کے دروازے پرموجودگارڈز کے روکنے پرخود کو دھماکے سے اڑادیا۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بیس کے قریب زخمی ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت مقامی افراد نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔جبکہ واقعے کے سوگ میں مختلف مذہبی اور تاجرتنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ اورآج کے دن تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کااعلان کیاگیاہے۔