5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میک کرسٹل کے متعلق منفی جذبات نہیں رکھتا،جو بائیڈن
جنگ نیوز -
امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کے سابق سربراہ جنرل میک کرسٹل کے بارے میں منفی جذبات نہیں رکھتے۔امریکی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ جنرل میک کرسٹل کے متنازع انٹرویو کے بعد چھ فور اسٹار جرنیلوں نے مشورہ دیا کہ کرسٹل کی چھٹی کردینی چاہیے،انھوں نے کہا کہ اس طرح کا انٹرویو دے کر کوئی بھی فوجی اپنے منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا۔ایک سوال کے جواب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا
کہ افغانستان میں امریکی فوج میں اضافے سے جنگ جیت جائیں
گے۔واضح رہے کہ جنرل میک کرسٹل نے اپنے انٹرویو میں بائیڈن اور صدر اوباما کے سلامتی کے مشیر کا مذاق اڑایا تھا۔