5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنوبی اوسیشیا میں بس حادثہ،12 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
تسیخنوالی. . ... . . . . .جنوبی اوسیشیا میں بس کے حادثہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثہ روکی ٹنل کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ۔ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ کے وقت بس میں23 افراد سوار تھے۔فائربریگیڈ ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتاربس الٹ کر تیس میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائی کرکے دس زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔جنوبی اوسیشیا کی وزارت داخلہ کی ترجمان کے مطابق حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک کے بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔