5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اکشے کمار نے فلم کی کامیابی کیلئے عبادت گاہوں میں دعائیں کیں
جنگ نیوز -
ممبئی. . .. . .. . .بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے اپنی فلم ’ کھٹا میٹھا‘ کی کامیابی کے لیے مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کیں۔کھٹا میٹھا جمعہ تیس جولائی کوپاکستان اوربھارت میں ریلیز ہورہی ہے ۔اکشے کمارآج کل اس کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اس سلسلے میں انھوں نے ناگ پور میں ہندوؤں اور بودھوں کے مندر اور ایک مزار پر فلم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پراکشے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھٹامیٹھاان لوگوں پر ضرور اثر انداز ہوگی جن کا ضمیر انھیں کرپشن سے روکتا ہے۔قہقہوں اور ہنگاموں سے بھرپوراس فلم میں اکشے کمار ’ روڈ ٹھیکیدار‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فل میں ہیروئن کاکردارملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ترشا درشن نے نبھایا ہے ۔ کھٹا میٹھا بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم ہے۔