5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیل غزہ کی ناکابندی میں مزید نرم کرے،یورپین یونین کامطالبہ
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس. . .. .. . . یورپین یونین کی خارجہ امورکی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے اسرائیل پر غزہ کی ناکابندی میں مزید نرمی کرنے کامطالبہ کیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو تمام معاملات پر براہ راست مذاکرات کرنا چاہیے۔یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف کیتھرین ایشٹن مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پرہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو ملاقات کے بعد اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر ان کا کہناتھا اسرائیل اورفلسطین کو لازمی طورپر براہ راست امن مذاکرات شروع کرناچاہئے۔ جس میں سیکیورٹی اور سرحدوں سمیت تمام متنازع امورپربات ہونی چاہیے۔اس سے پہلے کیتھرین ایشٹن نے غزہ کے ایک اسکول میں پریس کانفرنس میں اسرائیل سے غزہ کی ناکابندی میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی سکیورٹی ضروریات سے آگاہ ہے اس لیے غزہ لائے جانے والے امدادی سامان کی مانیٹرنگ ضروری ہے۔