5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی :رضویہ سے پانچ سالہ مغوی بچہ بازیاب،دوملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. .. .... .. .. کراچی کے علاقے رضویہ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 22لاکھ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے 5سالہ بچہ کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سربراہ ایس ایس پی عبدالل شیخ نے جیونیوز کو بتایاکہ ہفتے کی شب کو برنس روڈ سے اغوا کیے جانے والے 5سالہ اویس کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران رضویہ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر بازیاب کرالیا بچے کی بازیابی اغوا میں ملوث ایک ملزم کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی،اغوا میں ملوث عبدالرحمان اور یاسر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم عبدالرحمان مغوی بچے اویس کا خالہ زاد بھائی ہے اور اغوا کی واردات جائیداد کاتنازعہ ہے۔۔ایس ایس پی اے وی سی سی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اغوا کیے جانے والے بچے کی رہائی کے لیے 22لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے۔گرفتارملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے اورملزمان سے مزید تفتیش کی جاررہی ہے۔