5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس:دوڑتی ہوئی گائے کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا دلچسپ مقابلہ
جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…اسپین میں بل فائٹنگ کا مقابلہ ہو ، یا اولمپکس میں لانگ جمپ مگر شاید ہی کوئی مقابلہ اتنا دل چسپ ہو جتنا کہ دوڑتی ہوئی گائے کے اوپر سے کودنا۔ حال ہی میں جنوبی فرانس میں ایسا دل چسپ و عجیب جپمنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شرکا نے دوڑتی ہوئی گائے کے اوپر سے چھلانگ لگاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں جو شخص تیزی سے دوڑتے ہوئے بیل کے اوپر سے ماہرانہ انداز میں چھلانگ لگا کر دوسری جانب اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے کھڑا ہوتا ہے اسی کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔