تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں سال بارک اوباما کا خطے کا دورہ متوقع ہے،ہلیری کلنٹن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائلاگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹیجک پارٹنر شب امریکا اور خطے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور ڈائلاگ خطے کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا آج کا دن پاکستان اور امریکا کے لیے بہت اہم ہے جیسا کہ پاکستان کے عوام کو ان مذاکرات سے امیدیں وابستہ ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے۔ پاکستان کی کام یابی بین الاقوامی برادری کے لیے نہایت اہم ہے۔ کوششوں اور مذاکرات کا مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امید ہے کہ پاکستان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہ پاکستان امریکی مارکیٹ تک رسائی کا خواہش مند ہے اور ہم امریکا کے ساتھ دیرپا اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں اور توانائی کے شعبے میں مساوی سلوک کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کے ان مذاکرات سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کی کام یابی افغانستان کی کام یابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا میں اور میرے ساتھیوں کو پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ میرا پاکستان کا چھٹا دورہ ہے اور میں ہمیشہ پاکستان آنے کی خواہاں رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا داتا دربار جیسی مقدس جگہ پر دہشت گرد حملہ تمام مسلم اور غیر مسلم افراد کے لیے نہایت افسوس ناک ہے اور میں اس سانحے میں شہید ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کے اس سال کے آخر میں صدر اوباما کا خطے کا دورہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں پاکستان اور امریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا مذاکرات کا مقصد معاملات کا بغور جائزہ لینا ہے۔ یقیناً دونوں ممالک کے درمیان فرق ہے لیکن ہمارا دشمن ایک ہے۔ کلنٹن نے تسلیم کیا کہ مجھے معلوم ہے گزشتہ دو ہفتے پاکستانیوں کے لیے بہت مشکل تھے۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی، پاکستان میں جمہوری حکومت کے لیے مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں صحت کی سہولیات کے لیے تعا ون کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.