تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’ملیں گے ملیں گے‘ کا باکس آفس پر پہلے ہفتہ7.5کروڑ کا بزنس

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ فلم” ملینگے ملینگے“ نے جس کی موسیقی پروموشن کے دوران شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اپنی نما ئش کے پہلے ہفتہ باکس آفس پر 7.5کروڑ کا متاثر کن بزنس کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ فلمی شائقین نے کرینہ کپور اور شاہد کپور کی جوڑی کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔اس فلم کی تیاری نے پروڈیوسر بونی کو ناکوں چنے چبوائے،کبھی شاہد کپور تو کبھی کرینہ کپور کے نخرے ان کی برداشت کو آزماتے رہے۔پھر فلم کی ریلیز میں بھی کئی مسائل نے بونی کپور کو پریشان کیامگر ان تمام مشکلات کو جھیلنے کے بعد بالآخر بونی کپور کو اس کا صلہ مل ہی گیا اور اپنی نمائش کے پہلے ہی ہفتہ ”ملینگے ملینگے“ اچھابزنس کرگئی۔16کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی یہ فلم پہلے ہی سیٹلائٹ حقوق، ہوم ویڈیو، موسیقی کے حقوق اور بیرونی حلقوں سے مجموعی طورپر15.21کروڑ روپے کماچکی ہے۔ ماہرین کو یقین ہے کہ فلم ”ملینگے ملینگے“ کم از کم 20سے 21کروڑ کا بزنس کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.