تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جھنگ میں پرانی دشمنی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،6افراد ہلاک

جنگ نیوز -
جھنگ …جھنگ میں پرانی دشمنی پرنامعلوم افراد کی فائرنگسے6افراد ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق قادرپورکے علاقے موضع مزاری کے رہائشی ایک ہی خاندان کے سات افراد مقدمے کی پیشی کے سلسلے میں عدالت جارہے تھے۔اس دوران راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کی جس سے4افراد موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاجارہا تھا اس دوران دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.