5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اکشے کما ر بھارتی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…با لی ووڈ کی فلمی نگری میں سپر اسٹا رز اپنی آنے والی نئی فلموں کی ریلیز سے قبل فلم کی پرومو شن کیلئے اپنے مداحوں کا دل جیتنے کیلئے نت نئے انداز اپنا تے ہیں ۔ سپر اسٹا ر اکشے کما ر نے بھی اپنی آنے والی نئی فلم کٹھا میٹھا کی پر مو شن کے لئے بھارتی نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے "سسرال گیندا پھول "میں جلوہ گر ہو نے کا فیصلہ کیاہے۔اکشے کمار اس ڈرامے کی 100اقساط کی کا میاب تکمیل کی خوشی میں خصوصی قسط میں شرکت کر کے فلم کٹھا میٹھا کی تشہیر کریں گے۔