5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سرگودھاخودکش حملے کیخلاف سوگ، مشتعل مظاہرین کا احتجاجی جلوس
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں گزشتہ روز خودکش دھماکے کے بعد مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے واقع کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔سرگودھا میں گزشتہ روز امام بارگاہ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کے بعد آج ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال کی جارہی ہے، جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے واقع کیخلاف تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں امام بارگاہ بلاک نمبر19 میں احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کئے اور مطالبہ کیا گیا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے ۔ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پربھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن سید حسیب شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور بیس کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔