تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزن کم کرنے کی ادویات،پیسے اور صحت کی بربادی ،ماہرین

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…موٹاپے پر منعقد ہونے والی گیارہویں انٹرنیشل کانگریس میں ماہرین طب نے وزن کم کرنے کیلئے مختلف ادویات کے استعمال کو مالی اور صحت کی سطح پر بربادی سے تعبیر کیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ موٹاپے کے خاتمے کیلئے تیار کی جانے والی ان ادویات کی بلند قیمتوں پر زیادہ اخراجات آرہے ہیں اس کے علاوہ ان ادوایات کے مضر اثرات مریض کو دیگر امراض میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ کانفرنس میں ماہرین نے بتایاکہ موٹاپا دواؤں کی بجائے متبادل طریقوں سے ختم کرنا چاہئے۔ پروفیسر جیوڈتھ سٹرین کے مطابق دواؤں سے موٹاپا کم کرنا نہایت خطرناک عمل ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے شعبہ نیوٹریشن اینڈ انٹرنل میڈیسن کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ کانگریس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں مکمل طور پر واضح کیا گیا کہ موٹاپے کی دوائیں فضول ، بے معنی اور دولت کا ضیاع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.